ایٹانگر 23جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اروناچل پردیش میں سیلاب کی صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے جہاں بہت سے ندیاں خطرے کے نشان کے اوپربہہ رہی ہیں جس سے ریاست کے کئی علاقے ڈوب گئے ہیں۔محکمہ آبی وسائل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوادیہگ دریا سے نمسائی ضلع کے تحت آنے والا مکمل باندھ ڈوب چکا ہے اور اور اس کے ارد گردکے گاؤں متاثر ہیں۔جیگتھو دریا میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہاہے اوراس نے مکرن، چیسگ نوگٹاؤں،جیگلائی اورواگونچترتھ دیہات کومتاثرکیاہے۔لوہت،کاملانگ،بیریگ اور ٹیگاپانی ندیاں بوم پر ہیں اور دونوں دریاؤں کے کنارے پرکافی نقصان ہواہے۔نمسائی کے ڈی سی آر کے شرما نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے لوگوں کے مسائل کم کرنے کے لئے ہنگامی منصوبے بنائے ہیں۔